زاہد مہدی نے آئی ایس او پاکستان کی نئی مرکزی کابینہ کے اراکین کا اعلان کردیا
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور میں منعقدہ پہلے اجلاس عاملہ میں کابینہ کی منظوری دی گئی۔ رکن ذیلی نظارت آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن علامہ آغا سید جواد موسوی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ رکن مجلس نظارت آئی ایس او پاکستان تہور حیدری، سابق مرکزی صدور سرفراز نقوی اور اطہر عمران طاہر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
مرکزی صدر زاہد مہدی نے نئے سال کیلئے تنصیر حیدر کو مرکزی نائب صدر، محمد شہریار کو مرکزی جنرل سیکرٹری، علی رضا کو مرکزی سیکرٹری تعلیم، سید فخر نقوی کو انچارج محبین، غازی رضا نقوی کو سیکرٹری اطلاعات، محمد صابر کو مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور معمر نقوی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب عہدیداروں نے تنظیم کی ترقی و احیاء سمیت نصب العین پر عمل کا عزم کیا۔







