قائداعظمؒ نے قطعاًایسے پاکستان کی خواہش نہیں کی تھی جہاں کرپٹ عناصراور دہشت گردوں کو ریلیف دیا جائے، علامہ اعجاز بہشتی

25 دسمبر, 2021 09:52

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائد اعظم کے نظریات، افکار عین اسلام اور انسانیت کے مطابق ہیں۔ آپ ایک ایسے پاکستان چاہتے تھے جس میں تمام رنگ نسل اور مذہب کے لوگوں کو آزادی ہوں۔ محروموں کو ان کا حق دلانا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا قائد اعظم کا شیوہ تھا یہی وجہ تھی کہ ان سے ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم برداشت نہیں ہوئے اور انہوں نے آواز حق بلند کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی عالمی کیتھولک رہنما کو نئے عیسائی سال کی آمد پر مبارکباد

علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمران قائد اعظم کی رحلت کے بعد ان کے مشن کو فراموش کر چکے ہیں اور آج ایسے لوگ حکمران بنے ہیں جن کو ملک لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ ملک میں کرپشن، جرائم، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے مگر کسی کو ٹس سے مس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او آج بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اصولوں پر کاربند ہے، مرکزی صدرزاہد مہدی

ان کا مزید کہنا تھا قائد اعظم نے کبھی ایسے پاکستان کی خواہش نہیں کی جس میں مظلومین، محرومین اور کمزوروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جائے اور کرپٹ اور دہشتگردوں کے ساتھ ڈیل کی جائے۔ آج بھی وقت کے حکمران کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے، اگر وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں تو قائد اعظم کے فرمودات کو زہن نشین کریں اور قائد اعظم کے راستے پر گامزن ہوں۔

9:23 صبح اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔