عمران خان کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے رسول اکرم ؐ کی حرمت کی حمایت میں بیان کا خیر مقدم

25 دسمبر, 2021 10:19

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی "آزادی اظہار” نہیں ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کہا کہ ہم مسلمانوں خصوصاً مسلم رہنماؤں کو، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پیغام کو غیر مسلم دنیا کے رہنماؤں تک پہنچانا چاہیئے۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان فخر ملت تشیع قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 146واں یوم پیدائش ملی جوش و جذبےکے تحت منایا جارہاہے

ولادی میر پیوٹن نے جمعرات کو اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پیغمبر کی شان میں گستاخی "مذہبی آزادی اور مسلمانوں کے جذبات کی خلاف ورزی ہے۔” روسی صدر پوتن نے کہا تھا کہ فنکارانہ آزادی کی اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے۔

مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔ اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔

3:37 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔