جلد ہی سعودی شاہی حکومت کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات استوار ہو جائیں گے، بینی گینٹز
شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے اپنی پارٹی وائٹ-بلیو کے اراکین کے ساتھ آنلائن گفتگو میں سعودی شاہی حکومت کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات استوار ہونے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
بینی گینٹز نے اپنی گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ سعودی شاہی حکومت بھی متحدہ عرب امارات، بحرین اور دوسرے کئی ایک عرب ممالک کی طرح عنقریب ہی غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ علی الاعلان دوستانہ تعلقات استوار کر لے گی۔
صیہونی روزنامے معاریو کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنی پارٹی کے سینکڑوں اراکین و حامیوں کے سامنے تقریر میں سعودی شاہی حکومت کے ساتھ ساتھ متعدد عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے دوستانہ تعلقات پر گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بھی عنقریب اسرائیل کے ساتھ دوستی پر مبنی قدم اٹھا لیں گے جبکہ امریکہ کے ساتھ سعودی تعلقات کی مضبوطی کے ہمراہ انجام پانے والا یہ کام مصر، اردن، امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ اسرائیلی دوستی کے جیسا ہی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، مشرق وسطیٰ میں منشیات کے مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے، امریکی میگزین
بینی گینٹز نے اس دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی سب سے بڑی کامیابی سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو وزارت عظمی سے ہٹانا اور اس کی جگہ نفتالی بینیٹ کو لا بٹھانا تھی۔
دوسری جانب مدینہ منورہ میں غیر قانونی طریقے سے رقم جمع کروانے اور اسے بیرونِ ممالک بھجوانے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جس کے ذرائع سے متعلق ملزمان تحقیقاتی افسر کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان رقم بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔







