دنیا

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف، اسرائیلی چینل 13 کا اعتراف

شیعیت نیوز: اسرائیلی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے کی وزیراعظم کی کوششوں کے باوجود جو بائیڈن نے کئی ہفتوں سے بینیٹ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔

اسرائیلی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن تک پہنچنے کی کوششوں کے باوجود جو بائیڈن نے کئی ہفتوں سے بینیٹ کی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک پر بسنے والے تشیع قائداعظمؒ کے حقیقی پیروکار اور باوفا بیٹے ہیں جنہوں نے ہمیشہ وحدت و اخوت کا پرچار کیا، علامہ راجہ ناصرعباس

اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق جو بائیڈن اور نفتالی بینیٹ نے اگست کے آخر میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی، تاہم اس کے بعد سے ان کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

یروشلم پوسٹ نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دسمبر کے اوائل میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کی تھی جبکہ صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے دو ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں بلنکن سے ملاقات کی تھی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے بھی امریکی دارالحکومت میں اکتوبر میں ان سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا مسیحی برادری کو کرسمس پر تہنیتی پیغام

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کل علی الصبح مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوئے جہاں وہ صیہونی حکومت کے صدر ’’اسحاق ہرزوگ‘‘ بینیٹ سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں ایران سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال ہونا طے پایا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے ایسی خبریں ایسے وقت میں شائع کی ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ایران سمیت بعض مسائل پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button