علامہ شبیر میثمی کی فعالیت نےایک بارپھر شیعہ علماء کونسل کوملک بھرمیں متحرک کردیا
شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے ملک بھر میں کمزور تنظیمی سیٹ اپ اور غیر فعال کارکنان میں نومنتخب مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایک بار پھر جان ڈال دی ہے ۔مایوس و غیر متحرک کارکنان وعہدیداران کے ازسر نو تحرک کیلئےملک بھرمیں طوفانی دورے متواتر عوامی اجتماعات اور ملاقاتوں سلسلہ بھی جاری ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ شبیر میثمی کی فعالیت نے شیعہ علماء کونسل کو متحرک کردیا ،شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی کی ضعیف العمری اور بیماری کے سبب شیعہ علماء کونسل سابقہ تحریک جعفر یہ جو گذشتہ چند سالوں سے عدم فعالیت کا شکار ہوچکی تھی نئی مرکزی کابینہ کے اعلان کیساتھ ہی متحرک ہوتی دیکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سےزائرین کے داخلے پر پابندی،ہزاروں پاکستانی زائرین ایام فاطمیہ ؑ پر ایران جانے سے محروم
علامہ ساجد نقوی کی جانب سے اعلان کردہ نئی کابینہ میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر علامہ شبیر میثمی کی نامزدگی کے بعد شیعہ علماء کونسل کے تحرک میں اضافہ دیکھا جارہاہے ۔ کراچی سے لیکر اندرون سندھ ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور ملک کےدیگر علاقوں میں علامہ شبیر میثمی کے طوفانی دورہ جات اور استقبالیہ اجتماعات نے غیر فعال ہوتی شیعہ علماء کونسل کے وجود میں نئی جان ڈال دی ہے ۔
وہیں شیعہ علماء کونسل سے دور ھو جانیوالے یا غیرفعال ہوجانےوالے دیرینہ تحریکی کارکنان نے بھی دوبارہ اپنی فعالیت کا آغاز کردیاہے ۔اطلاعات یہ ہیں کہ شیعہ علماء کونسل اپنے دیگر اسٹرکچرز، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، جعفریہ یوتھ ،شعبہ خواتین ، اسلامک ایمپلائز سمیت اداروں کو فعال کرنے کی بھی حکمت علمی تربیت دے رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کا یوم ولادت، علامہ ساجد نقوی کی مسیحی اور پاکستانی قوم کو مبارکباد
علامہ شبیر میثمی ملک کے طول عرض میں جاری اپنے دورہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کےدوران تحریکی کارکنان وعہدیداران کو علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت پر متحد ہوکر نئے عزم و حوصلے کے ساتھ فعالیت کی تاکید کررہے ہیں ۔انہیں اپنے ان دورہ جات کے دوران بھرپور عوامی پزیرائی بھی مل رہی ہے ۔







