مشرق وسطی

افریقی عرب ملک مراکش میں ہزاروں افراد کا اسرائیل سے مراسم سے لاتعلقی کا اعلان

شیعیت نیوز: افریقی عرب ملک مراکش میں کل جمعرات کے روز ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالیں جن میں صیہونی حکومت کے ساتھ رباط کے تعلقات کی مذمت اور اس کے ساتھ لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرے اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد کیے گئے۔

مظاہروں کی کال اسرائیل مخالف تنظیم تنظیم’فرنٹ برائے دفاع فلسطین اورانسداد نارملائزیشن‘ کی جانب سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں عدم تحفظ اور بدامنی پھیلانے کی اسرائیلی سازش، مروان چاربیل کا انکشاف

مظاہروں کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کوخیانت قرار دیا ہے۔

یہ مظاہرے افریقی عرب ملک مراکش کے چالیس شہروں میں کیے گئے جن میں لاکھوں شہریوں نے حصہ لیا۔

مظاہرین نے رباط حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لے اور فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے مؤثر انداز میں جدو جہد شروع کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button