عراق

عراق میں امریکہ کی کتنی فوجی چھاؤنیاں ہیں؟

شیعیت نیوز: ایک عراقی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ ملک کے 6 صوبوں میں واقع 11 امریکی فوجی چھاؤنیاں موجود ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ویب سائٹ المعلومہ نے اپنی رپورٹ میں ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور ان کی ٹریننگ اور آپریشنل اہداف کا پردہ فاش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پھر نشانے پر

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو 19 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے اور اس مدت میں امریکی فوجیوں نے دار الحکومت اور دیگر صوبوں کے حساس علاقوں پر ڈیرا جمائے رکھا اور ان علاقوں کو اپنی فوجی چھاؤنی کے طور پر استعمال کرتے رہے۔

المعلومہ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ امریکی فوجیوں اور ان کی چھاؤنیوں کے بارے میں ہونے والی گفتگو، عراقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کو گراں گزرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس چیز کے لئے مزید تحقیقات اور تفتیش کی ضرورت ہے تاکہ پختہ ثبوت حاصل ہو سکے کہ عراق میں کن کن علاقوں میں امریکی فوجی موجود ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : یکساں قومی نصاب تعلیم کے نعرہ کے نیچے ملک کو دہشت گردی، فرقہ واریت اور مذہبی انتہاء پسندی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے، علامہ شبیر میثمی

عراق کے سیکورٹی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار طارق الربیعی کا کہنا ہے کہ شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر 1500 امریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ نیٹو نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ فوجی ٹرینرز کی تعداد 500 سے بڑھا کر 4 ہزار کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق کے چھ صوبوں میں 11 امریکی فوجی چھاؤنیاں ہیں، جن میں دو بغداد میں، ایک موصل میں، تین کردستان کے علاقے میں، دو کرکوک میں، دو الانبار میں اور ایک تکریت میں واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button