اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل جنوبی پنجاب میں قدم جمانے کیلئے متحرک ، مرکزی قائدین دورے میں مصروف

اُنہوں نے ڈیرہ غازیخان تنظیمی احباب سے تنظیم سازی پر توجہ دینے پر زور دیا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی مرکزی وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے۔ اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب مولانا غلام شبیر حیدری سمیت دیگر علمائے کرام اور عمائدین موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب میں فحاشی وعریانی کی ترویج، خواتین کی جنسی ہراسانی کا ہوشربا انکشاف

علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں علمائے کرام اور عمائدین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماء کونسل ملک بھر میں تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اپنی ذمہ داری کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کا دورہ کیا ہے، تمام سینیئر ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازیخان کے بعد لیہ، بھکر اور مظفرگڑھ میں تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کریں گے۔ اُنہوں نے ڈیرہ غازیخان تنظیمی احباب سے تنظیم سازی پر توجہ دینے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button