ایران

خطے میں سلامتی اور خوشحالی کا راستہ لندن سے نہیں گزرتا، محسن بہاروند

شیعیت نیوز: برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر محسن بہاروند نے خلیج فارس تعاون کونسل اور برطانیہ کےوزرائے خارجہ کے ایران مخالف بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں سلامتی، دوستی اور خوشحالی کا راستہ لندن سے نہیں بلکہ خطے کے تمام ممالک کی شرکت سے تہران سے گزرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محسن بہاروند نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک نوٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ کچھ عرب ممالک، مذاکرات، بات چیت اور احترام ہمسائیگی کی پالیسی کی بنیاد پر ایران کے تعمیری موقف کو نظر انداز کرتے ہوئے عظیم اور طاقتور ایران کے خلاف لندن میں ایک بیان جاری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سلامتی، دوستی اور خوشحالی کا راستہ لندن سے نہیں بلکہ خطے کے تمام ممالک کی شرکت سے تہران سے گزرتا ہے۔

بہاروند نے کہا کہ انہوں نے اور برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آخری موقع سے فائدہ اٹھائے اور جوہری معاہدے کو آگے بڑھائے، دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، تباہ کن سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو جائے اور اس طرح کے عمومی اور مبہم بیانات! حالانکہ ایران برسوں سے ان ممالک اور برطانیہ سے یہی مطالبات کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل، اسرائیل کو شامی علاقے گولان پر قبضہ ختم کرنے پر مجبور کرے، ارشادی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’سب سے پہلے ہمیں زمینی حقائق کی بنیاد پر اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ ہمارے خطے میں سب سے زیادہ غیر ضروری مداخلت اور تباہ کن سرگرمیاں کس کی ہیں‘‘۔

بہاروند نے کہا کہ اس درخواست کے علاوہ، ہم اپنے پڑوسیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں اور انہیں تعمیری بات چیت میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ یہ باہمی توقعات واضح سفارتی فریم ورک کے اندر رہیں اور ان کو مشترکہ کوششوں اور پُرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کی پالیسی اور قابلیت صرف حقیقی دوستوں اور مذہبی بھائیوں سے بامعنی بات چیت اور دوری سے بچنا اور تفرقہ انگیز اور منافع خوروں کے سائے میں عمومی، مبہم اور غیر سفارتی تبصرے کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button