اہم ترین خبریںمشرق وسطی

برطانوی عدالت کا دبئی کے عیاش حکمران محمد بن راشد کو 733 ملین ڈالرکا جرمانہ

شیعیت نیوز: برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے عیاش حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنے 2 بچوں کی پرورش کے لیے سابق اہلیہ حیا بنت حسین کو 733 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن کے ہائی کورٹ نے دبئی کے عیاش حکمران محمد بن راشد المکتوم پر ان کی سابق اہلیہ اور اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن حیا بنت حسین کے دو بچوں کی تحویل اور کفالت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں محمد بن راشد المکتوم کو سابق اہلیہ حیا بنت حسین کے لیے 554 ملین پاؤنڈ یعنی 733 ملین ڈالر کا برطانوی ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 251 ملین پاؤنڈ کی رقم تین ماہ کے اندر اہلیہ کو ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سرحد کے قریب نیٹو فوجی تنصیبات پر روسی صدر ولادمیر پوٹن کی حملے کی دھمکی

عدالت نے فیصلے میں 14 سالہ بیٹی جلیلہ اور 9 سالہ زید کی تعلیم کے لیے 3 ملین پاؤنڈ اور 9.6 ملین پاؤنڈ بقایا جات کی مد میں فراہم کرنے کا حکم بھی دیتے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال اور بالغ ہونے پر ان کی حفاظت کے لیے سالانہ 11.2 ملین پاؤنڈ ادا کرنے کے لیے کہا۔

ان رقوم کی فراہمی سکیورٹی باؤنڈز کے ذریعے کی جائے گی جوایچ ایس بی سی’’ HSBC ‘‘ بینک کے پاس رکھے ہیں۔ برطانوی فیملی کورٹ میں بچوں کی کفالت کی یہ سب سے بڑی رقم ہے اس کے باوجود یہ رقم حیا بنت حسین کے 1.4 ارب پاؤنڈز کے تقاضے کے نصف سے بھی کم ہے۔

2004ء میں دبئی کے حکمراں کے ساتھ شادی کرنے والی حیا بنت حسین 2019ء میں اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر پہلے جرمنی پھر وہاں سے لندن پہنچیں اور برطانوی شہریت بھی رکھنے کے باعث بچوں کی تحویل کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔ دبئی کے عیاش حکمران محمد بن راشد کے دیگر بیگمات سے 23 بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button