اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شیرشاہ دھماکےکا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد18 تک پہنچ گئی

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام تر ضابطے مکمل کرنے کے بعد جمیل احمد کی میت کو آبائی علاقے راجن پور روانہ کر دیا گیا ہے،

شیعیت نیوز: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں چند روز قبل شیرشاہ دھماکے میں زخمی ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 تک جا پہنچی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جمیل احمد کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کا تعلق راجن پور سے تھا، جو کراچی میں محنت مزدوری کی غرض سے رہائش پزیر تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام تر ضابطے مکمل کرنے کے بعد جمیل احمد کی میت کو آبائی علاقے راجن پور روانہ کر دیا گیا ہے، شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی کی ڈیڈ لائن کا اثر،جبری لاپتہ شیعہ عالم دین علامہ فضل عباس قمی بازیاب ہوگئے

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس واقعے میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button