اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کی فوجی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی

شیعیت نیوز: پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کیلئے تھا، میزائل تجربہ ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن ندیم ذکی منج نے بھی دیکھا۔ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی عریانیت اور بےگناہ یمنی مسلمانوں کاقتل عام، سعودی حکومت زیادہ عرصہ کی مہمان نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی، انہوں نے پراجیکٹ پر کام کرنیوالے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے سے وطن عزیز کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button