مشرق وسطی

شام میں استحکام، امریکہ اور ترکی کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے بغیر قائم نہیں ہوسکتا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے شام کی انسانی صورت حال اور شامی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں نیز غاصبانہ قبضے کے نتائج کو نظرانداز کئے جانے کو سخت ہدف تنقید بنایا ہے

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب بسام صباغ نے شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شام میں استحکام ، دہشت گرد گروہوں کی نابودی نیز امریکہ اور ترکی کے غاصبانہ قب‍ضے کے خاتمے کے بغیر قائم نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کی بڑھتی ہوئی طاقت پر صیہونی گہری تشویش میں مبتلا، چیف ایڈیٹر عطوان

شام کے مندوب نے اس ملک کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔

بسام صباغ نے مزید کہا کہ شام میں انسانی صورت حال سے متعلق پیچیدگیوں کاعینی جائزہ لینے سے جو نتیجہ سامنے آتا ہے وہ یہ ہے کہ شام کی موجودہ صورت حال کی اصلی وجہ امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی نیز ترکی کا غاصبانہ قبضہ، اس کے اقدامات و جرائم اور شمال مغربی شام میں دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ہے۔

بسام صباغ نے شامیوں کے درمیان قومی ڈائیلاگ پر مبنی سیاسی راہ حل پرزوردیا اور کہا کہ یہ راہ حل اس طرح انجام پانا چاہئے کہ اس ملک کے عوام کے مطالبات پورے ہوں اور اقتداراعلی ، خودمختاری ، اتحاد اورارضی سالمیت کی ضمانت فراہم کرے ۔

یہ بھی پڑھیں : صنعاء ہوائی اڈے پر جارح سعودی اتحاد کی تین بار بمباری

انہوں نے تمام دہشت گرد گروہوں اور ان سب کے سرغنہ داعش اور جبھۃ النصرہ نیز دیگر دہشت گرد گروہوں کی سرکوبی، امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے، پورے ملک پر حکومت شام کی حکمرانی اور اس ملک میں امن و استحکام کی بحالی کو شام میں ہرقسم کی جنگ اور جھڑپوں کے خاتمے کے لئے لازمی اور ضروری قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button