دنیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان سے اسرائیل میں ہنگامہ

شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے اسرائیل میں ہنگامہ مچ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی یہودی اسرائیل کو پسند نہیں کرتے۔

ان کے اس بیان سے صیہونی حکومت کی سوشل میڈیا اور میڈیا میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، ٹرمپ کے ایک اسرائیلی نامہ نگار سے انٹرویو سے جس میں انہوں نے امریکی یہودیوں کے اسرائیل کو پسند نہ کرنے کی بات کہی، اسرائیل میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں جسے سبھی صیہونی میڈیا نے دوبارہ شائع کیا ہے، صاف طور پر کہا کہ امریکہ میں یہودی، اسرائیل کو پسند نہیں کرتے یا اسے کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

سابق امریکی صدر کے بیان پر سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر صیہونیوں کا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ امریکی یہودیوں کی کمیٹی نے ٹرمپ کے بیان کی تنقید میں ٹویٹ کیا: جناب ٹرمپ، یہودیوں کی خطرناک شبیہ سے کیوں دوبارہ پردہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں ایس یو سی کا وفد جنوبی پنجاب کے دورے پر رحیم یارخان پہنچ گئے

اس ٹویٹ میں آگے آیا ہے: ماضی میں ٹرمپ کی اسرائیل کو حمایت انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ یہودی مخالف جذبات کی تجارت کریں یا اسرائیل کے ساتھ امریکی یہودیوں کے تعلقات سے متعلق ایسا جائزہ پیش کریں جو صحیح نہیں ہے، بہتر ہے وہ خاموش رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سابق صیہونی وزیر اعظم نتین یاہو کی حکومت میں ٹرمپ نے اسرائیل کی سب سے بڑی خدمت کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا۔

2020 کے انتخابات میں نتین یاہو نے ٹرمپ کو یہ صلہ دیا کہ بائیڈن کے انتخابات میں کامیاب ہونے کی سب سے پہلے مبارکباد دی، جس سے ٹرمپ نتین یاہو سے بہت ناراض ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button