عراق

عین الاسد چھاؤنی کا کنٹرول عراقی فورسز کے ہاتھ میں لے لیا، جنرل یحیی رسول

شیعیت نیوز: عراقی فورسز نے عین الاسد چھاؤنی کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے سنیچر کے روز بتایا کہ صوبے الانبار میں واقع عین الاسد چھاؤنی میں نیٹو کا کوئی بھی جنگی فوجی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کچھ فوجی موجود ہیں جو عراقی فورسز کی مدد کے لئے مشیر کے طور پر اس چھاؤنی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر دو راکٹ حملے

عراقی فورسز کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیرونی جنگی ٹکڑیوں نے عین الاسد چھاؤنی کو پوری طرح خالی کر دیا ہے اور کچھ چھاؤنیوں میں موجود اپنے اسلحے، بکتر بند گاڑیاں اور فوجی سازوسامان عراقی فوج کے حوالے کر دیئے ہیں۔

جنرل یحیی رسول کا کہنا تھا کہ مشیر کے طور پر موجود غیر ملکی فوجی، عراقی فورسز کی حمایت میں ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت اس چھاؤنی کا کنٹرول عراق کی مسلح افواج کے ہاتھ میں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں پاس ہوئے بل کے مطابق، امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کو رواں سال کے ختم ہونے تک عراق سے باہر نکلنا ہے تاہم واشنگٹن نے اس بل کو لاگو ہونے سے روکنے کے لئے ہر ممکن حربہ اپنایا تاکہ عراق میں باقی رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button