اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا

اپنے خطاب کےدوران اس بدبخت مفتی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت یا بادشاہ کے خلاف بات کرنے کا نقصان سعودی عرب کو نہیں بلکہ اس کا فائدہ ان قوتوں کو ہوگا جو سعودی عرب کے خلاف ہیں

شیعیت نیوز: سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا ۔منبر و محراب سے سعودی عرب میں فحاشی ،عریانی اور بے حیائی پر تنقید کرنے والے مولویوں اور مفتیوں کی مذمت ، اسلام دشمن سعودی حکمرانوں پر علمائے اسلام کی تنقید کو مسلمانوں میں تفرقے اور آگ لگانے کے مترادف قرار دے دیا۔ غیرت مند علمائے اہل سنت  کی اس حق گوئی کے خلاف یزید صفت مفتی طارق مسعود کی اسلام دشمن منطق پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی یا حادثہ! کراچی میں بڑی تباہی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق

اپنے خطاب کےدوران اس بدبخت مفتی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت یا بادشاہ کے خلاف بات کرنے کا نقصان سعودی عرب کو نہیں بلکہ اس کا فائدہ ان قوتوں کو ہوگا جو سعودی عرب کے خلاف ہیں اور وہ اسلام دشمن قوتیں اس کا فائدہ اٹھائیں گی اور ہمارے بیان کو کیش کروائیں گی۔

تو سعودی عرب جیسا بھی ہو ہمارے لیئے ایک نعمت ہے کیوں کے اگر سعودی حکومت ختم ہوگئی تو سعودی عرب ہمارے ہاتھ نہیں آئے گا اسلام دشمنوں کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔تو سعودی عرب کے خلاف بیان داغنے سے پہلے یہ سوچو کہ اس بیان کا فائدہ کیش کون کروائے گا۔

ٹک ٹاکر مفتی نے کہا کہ انسان کو اس معاملے میں بہت سوچ سمجھ کر چلنا چاہیئے۔جب اپنا دنیاوی مفاد ہوتا ہے تو یہ ساری باتیں لوگوں کی سمجھ آتی ہیں۔ اپنی دنیا کا جہاں معاملہ آتا ہے وہاںسارے عقل مند ہوجاتے ہیں اور جہاں دین کا معاملہ سب مخنچو بن جاتے ہیںکیوں کہ شاید ہمیں دین اور ملک سے محبت نہیں ہے۔ شاید ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا بیڑا غرق ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے، جو خواتین کو انحراف، استحصال اور گناہوں سے بچا سکتا ہے، علامہ ساجد نقوی

اس سعودی ریال خورمفتی نے چول مارتے ہوئے کہا کہ آپ کے حق بیان کرنے کے چکر میں ملک کی ایسی کی تیسی ہوگی ور آپ کے پاس کوئی دوسرا نیم البدل بھی موجود نہیں ہے ۔ تو جو لوگ بھی منبر پر بیٹھ کر ڈنکے کی چوٹ پر حق بیان کررہے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے کہ کہیں تمہاری حق بیان آگ تو نہیں لگا رہا لوگوں کے اندرنفرتیں تو نہیں پھیلارہا؟

واضح رہے کہ مسخرے مفتی طارق مسعود کو سارا ڈر اپنے ریالوں کا لگا ہوا ہے تبہی وہ آپ آقاآل سعود کی نمک حلالی میں مصروف ہے ۔ جو علمائے حق سعودی عیاشی ، فحاشی اور بے غیرتی کے خلاف صدائے حق بلند کررہے ہیں و ہ اس ریال خور مفتی کو برے لگ رہے ہیں اور وہ ان پر کھل کر تنقید کررہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button