اہم ترین خبریںیمن

صوبہ مآرب میں شدید لڑائی جاری، 10 سوڈانی کرائے کے فوجی ہلاک اور 17 کو زخمی

شیعیت نیوز: یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مشرق میں مزید تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ایک آپریشن میں 10 سوڈانی کرائے کے فوجی کو ہلاک اور 17 کو زخمی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے مشرق میں مزید تینوں علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، ان علاقوں میں البتر، النقعا اور العکد شامل ہیں۔

حال ہی میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا تھا کہ یمنی فورسز صوبہ مآرب میں نہائی کامیابی سے قریب پہنچ گئی ہیں۔

یمنی عوام صوبہ مآرب کو جلد از جلد آزاد کرانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ مآرب پر یمنی فورسز کے قبضہ کے بعد سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ ناکام ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : لیزر ہتھیار خریدنے کی امریکی پیشکش سعودی عرب کو تباہ کردے گی، محمد علی الحوثی

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سرحدی علاقوں میں ایک آپریشن میں 10 سوڈانی کرائے کے فوجی کو ہلاک اور 17 کو زخمی کر دیا۔

یمنی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ حجہ کے علاقے الحتیرہ اور سعودی عرب کی سرحد پر سوڈانی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

اس آپریشن میں سوڈانی کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کے علاوہ منصور ہادی کی حکومت کے پانچویں فوجی زون میں فورسز کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سعودی حکومت نے اپنی سرحدوں کی حفاظت بنیادی طور پر سوڈانی اور یمنی کرائے کے فوجیوں کو سونپی ہے۔

اب تک سوڈان میں فوج کو یمن سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے متعدد کالیں اور مہمات آچکی ہیں۔

دوسری جانب میدانی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ الجوف کے شہر حَبَش اور خَب و الشعف اور سعودی عرب کی سرحد پر حبش کی بلندیوں اور کئی دوسرے مقامات پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یہ کامیابی اس وقت سامنے آئی جب سعودی لڑاکا طیاروں نے منصور ہادی کی حکومت کی وفادار افواج کی مدد کے لیے فضائی حملے شروع کر دیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button