یمن

لیزر ہتھیار خریدنے کی امریکی پیشکش سعودی عرب کو تباہ کردے گی، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کیا کہ لیزر ہتھیار خریدنے کی امریکی پیشکش سعودی عرب کے بجٹ کو ختم کر دے گی۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ بحیرہ عدن میں لیزر ہتھیاروں کے تجربے میں امریکی کامیابی کا اعلان سعودی عرب کو تباہ کرنے والی چال تھی۔

الحوثی نے ٹویٹ کیاکہ یمن کے ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے بحیرہ عدن میں لیزر ہتھیار کے تجربے میں امریکی کامیابی کا اعلان ایک پرکشش ہتھکنڈہ ہے جس نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا ہے (اس کا بجٹ زائد ہونے کے باوجود) ۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں امریکہ و یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد منظور

یاد رہے کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے اعلان کیا کہ یو ایس ایس پورٹ لینڈ نے ایک نئے لیزر ہتھیار کا تجربہ کیا ہے اور خلیج عدن میں تیرتے ہوئے ہدف کو تباہ کر دیا ہے۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نیا نظام بحیرہ احمر میں انصار اللہ کی بمباری والی بغیر پائلٹ کشتیوں کو استعمال کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے حال ہی میں سعودی عرب کو 650 ملین ڈالر مالیت کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور فوجی سازوسامان فروخت کرنے کے معاہدے کی حمایت میں 67 اور مخالفت میں 30 ووٹوں سے منظوری دی تھی۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے اس اقدام کو جواز بناتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ آلات سعودی عرب کے فضائی حملوں، خاص طور پر یمنی فورسز کے خلاف دفاع کے لیے ضروری تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button