نابلس میں حومش بستی کے قریب فائرنگ سے یہودی آباد کار ہلاک، متعدد زخمی
شیعیت نیوز: جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے شمال میں حومش بستی کے قریب فائرنگ کے حملے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق ایک آباد کار گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور دو دیگر افراد خالی کرائی گئی حومش بستی کے داخلی دروازے کے قریب گولی لگنے سےمعمولی زخمی ہوئے۔
عبرانی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ نابلس اور جنین کے درمیان سڑک پر حومش بستی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے فائرنگ کر کے 3 آباد کاروں کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
قابض اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے حومش کے قریب فائرنگ کے حملے کے نتیجے میں زخمیوں کو نکالا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں کئی علاقوں میں ناکے لگا کر سرچ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ویانا مذاکرات کو متاثر کرنے کیلئے یورپی ٹرائیکا اور ناجائز صیہونی ریاست کے مشترکہ اجلاس
دوسری جانب کل جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے زاہد کے علاقے میں بچے مھند عمار مسک کو زدوکوب کیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جب اس کی والدہ اور دو دیگر شہریوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن فوجیوں نے ان پر بھی حملہ کیا۔
مغربی کنارے میں حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ہونے والی متواتر رپورٹ میں گذشتہ ماہ کے دوران قابض اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کی طرف سے 2341 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
آبادکاری کے حملوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی جس میں زمینوں کو لوٹنے اور مسمار کرنے، سڑکوں کی تعمیر، اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے املاک مسماری اور املاک کی لوٹ مار میں اضافہ کیا۔مسمار کیے گئے مکانات کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔







