اہم ترین خبریںمشرق وسطی

غاصب صیہونی فوج کی شام پر تازہ جارحیت ، 1 شامی فوجی شہید

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوج کی جانب سے شام کے خلاف تازہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق آج علی الصبح غاصب صیہونی فوجیوں نے شام کے جنوبی حصے پر متعدد میزائل داغے جنہیں شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسپتنک کے مطابق مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شب دارالحکومت دمشق کے گردونواح میں موجود ہوائی دفاع کے متعدد سسٹمز نے ملکی حدود میں موجود کئی ایک میزائلوں کو نشانہ بنا کر ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی نے لکھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس تازہ جارحیت میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے دمشق کی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب موجود چند ایک اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مآرب کے مکمل آزادی کی دہلیز پر پہنچتے ہی سعودی اتحادی فوری جنگ بندی کیلئے بلبلا اٹھے

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بھی اس خبر کی تائید کی اور فوجی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق 12:50 پر مقبوضہ گولان ہائیٹس کی جانب سے شامی حدود میں واقع چند ایک مقامات کی جانب متعدد میزائل فائر کئے تھے جنہیں ملکی ہوائی دفاعی سسٹمز نے ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

اسی طرح شامی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایک 1 فوجی کی شہادت کی اطلاع دی گئی ہے جو تباہ ہونے والے میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 میں شروع ہوا جس کا مقصد خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے مفاد میں بدلنا تھا لیکن شامی فوج ایران اور روس کی حمایت سے دہشت گرد گروہ داعش کی کمر توڑنے میں کامیاب رہی۔

اس وقت باقی بچے دہشت گرد بھی شکست کے قریب ہیں جس سے اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے، کیونکہ وہ جنگ و خونریزی میں اپنے ناجائز وجود کی بقا دیکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button