اہم ترین خبریںسعودی عرب

مآرب کے مکمل آزادی کی دہلیز پر پہنچتے ہی سعودی اتحادی فوری جنگ بندی کیلئے بلبلا اٹھے

شیعیت نیوز: تیل کے ذخائر سے مالامال اہم یمنی شہر مآرب کے انصاراللہ یمن کے ہاتھوں مکمل آزادی کی دہلیز پر پہنچتے ہی جارح ممالک نے فوری جنگ بندی کا واویلا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب، امارات، برطانیہ اور امریکہ نے اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ’’فی الفور جنگ بندی‘‘ کی اپیل کر دی ہے۔

سعودی روزنامے عکاظ کے مطابق یمن میں سعودی، اماراتی، برطانوی اور امریکی سفراء نے ایک جگہ جمع ہو کر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ شہر مآرب کے یمنی مزاحمتی فورسز کے کنٹرول میں چلے جانے کے قوی امکان کے باعث مذکورہ ممالک یمن میں انسانی صورتحال کی ’’ابتر حالت‘‘ کے بارے سخت پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ یمن کا کلین سویپ آپریشن ، لڑائی مآرب کی تیل کی تنصیبات تک جا پہنچی

اس بیان کے آخری حصے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک کے سفیروں نے مآرب پر ’’حوثیوں‘‘ کے مسلسل حملوں پر اپنی شدید پریشانی کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج مآرب کے سعودی ہاتھوں سے نکلتے وقت ’’جنگ بندی کے مطالبے‘‘ پر مبنی یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گذشتہ 7 سالوں سے نہتے یمنی عوام پر ’’ممنوعہ اسلحے‘‘ کے ساتھ ہونے والی بھیانک سعودی بمباری کے نتیجے میں لاکھوں یمنی بچے و خواتین شہید اور دسیوں ہزار اپاہج ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کے باعث یمنی قوم نہ صرف تاریخ کے شدید ترین انسانی المیے سے دوچار ہے بلکہ ملک میں غذا، ایندھن و دواؤں کی کمی کے باعث بچوں و خواتین سمیت ہر روز ہزاروں یمنی اپنی جانیں بھی کھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button