انصاراللہ یمن کا کلین سویپ آپریشن ، لڑائی مآرب کی تیل کی تنصیبات تک جا پہنچی
شیعیت نیوز: ملک پر قابض جارح فورسز کے خلاف انصاراللہ یمن کی جانب سے جاری کلین سویپ آپریشن کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز پیشقدمی کرتے ہوئے شہر مآرب کی تیل کی تنصیبات کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
یمنی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شہر مآرب میں قابض جارح سعودی فورسز کے خلاف صنعاء کے کلین سویپ آپریشن کے دوران جاری لڑائی الوادی کے علاقے البتر میں واقع تیل کے کنوؤں تک جا پہنچی ہے۔
یمنی ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق اس علاقے میں یمن کی صافر نامی تیل کی تنصیبات واقع ہیں جنہیں صنعاء فورسز کی تیز پیشقدمی کے باعث مستعفی یمنی حکومت نے گزشتہ روز ہی خالی کر دیا تھا۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ الوادی میں واقع تیل کی تنصیبات پر انصاراللہ کا کنٹرول بحال ہو جانے کے بعد جارح سعودی فوجی اتحاد کا شہر مآرب میں باقی رہنا ناممکن ہو جائے گا خصوصا ایک ایسے وقت میں جب اس کے ساتھ ساتھ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے شہر مآرب کے جنوب میں واقع الفلج شہر کے النقعہ نامی علاقے تک بھی پیشقدمی کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے صیہونیوں کو گلے لگانے والو ں کو ان کی اوقات دکھا دی ہے، شیخ خضر عدنان
دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ مآرب کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ہمارے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز نے-الحمد للہ- ملک میں تیار کردہ ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے امریکی ساختہ ایک اسکین ایگل ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس امریکی ڈرون طیارے کو صوبہ مآرب کے وادی عبیدہ نامی علاقے کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز وطن کے ہر قسم کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی اور اسی طرح جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف وطن کی ہوائی حدود کی بھی مکمل حفاظت کرتی رہیں گی۔







