اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ایران نے صیہونیوں کو گلے لگانے والو ں کو ان کی اوقات دکھا دی ہے، شیخ خضر عدنان

شیعیت نیوز: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رکن شیخ خضر عدنان نے مزاحمت اور فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت کے سلسلہ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قابضین کے جرائم سے نمٹنے کا واحد راستہ مزاحمت کو بڑھانا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ایک اعلی رہنما شیخ خضر عدنان نے فلسطینی عوام کے لیے ایران کی غیر متزلزل اور مسلسل حمایت اور جائز مزاحمت کی تعریف کی۔

غزہ میں تسنیم کے ساتھ ایک انٹرویو میں شیخ عدنان نے زور دیا کہ قابضین کے جرائم سے نمٹنے کا واحد راستہ مزاحمت کا دائرہ وسیع کرنا اور اتحاد و یکجہتی کو بڑھانا ہے نیزشہداء کا خون اس راہ پر ہمارا قطب نما ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قابضین کو موقع نہیں دینا چاہیے جس کے لیے تمام فلسطینیوں کی کوششوں اور قابضین کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجی افسران کا حماس کے ساتھ جلد جنگی قیدیوں کے تبادلے پر زور

شیخ عدنان نے متحدہ موقف اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ متحدہ ہونے نیزقابضین کے خلاف اس کے کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی سامراج کی حمایت سے صیہونی حکومت کی جنگی مشین کی پیشرفت کے خلاف مزاحمت اور اس کے تجربات کی طاقت کو بڑھانے کے لیے چوکسی کی ضرورت پر زور دیا۔

جہاد اسلامی تحریک کے سرکردہ رکن نے مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کے ساتھ PA کے طرز عمل اور اس کے مکمل ہم آہنگی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنین میں شہیدوں کے جنازوں اور بیت اللحم کے رہا ہونے والے افراد کی استقبال کی تقریب پر PA کے حالیہ حملے نہایت ہی افسوسنا ک تھے۔

انہوں نے فلسطینی مزاحمت کے لیے ایران کے کردار اور اس کی غیر مشروط حمایت کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہم فلسطین کی مادی اور روحانی مدد کرنے والے تمام افراد کی قدر کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ایک نہایت ہی اہم مسئلہ ہے اور اس موقف نے فلسطین کو سربلندی عطا کی ہے جبکہ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے قابضین کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے والے بعض عرب ممالک کو رسوا کر کے رکھ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button