عراق

پندرہ لاکھ عراقی ابھی بھی پناہ گزین کیمپوں میں رہتے ہیں، بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت

شیعیت نیوز: بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت IOM نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 1.2 ملین عراقی اب بھی پناہ گزین کیمپوں میں قید ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت IOM کی رپورٹ کے مطابق 1.2 ملین عراقی اب بھی پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں جبکہ 2018 سے ان کی اپنے گھروں کو واپسی کی شرح کم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے جامعتہ الشہید عارف الحسینیؒ کو اسلام و اتحاد بین المسلمین کا قلعہ قراردے دیا

عراقی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں گزشتہ جولائی تک 4 لاکھ 884 ہزار 612 بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی دیکھی گئی، یہ اعداد و شمار عراق کے کل بے گھر ہونے والے افراد کا 81 فیصد ہیں، جن میں 6 ملین سے زیادہ افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جون 2018 سے بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں میں واپسی کی تعداد میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ عراق کے 287 علاقوں میں پناہ گزینوں کی واپسی نہیں دیکھی گئی، اس کے علاوہ1.2 ملین لوگ اب بھی کیمپوں میں رہ رہے ہیں جو اپنی اصل رہائش گاہ میں سکیورٹی اور استحکام کی کمی جیسی وجوہات کی بنا پر اپنے گھروں کو نہیں لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل یہود اور آل سعود کے درمیان خفیہ تعلقات بےنقاب،سعودی حکومت اسرائیل کیساتھ دیرینہ مراسم مزید مستحکم کرنے کیلئے بیتاب

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے پناہ گزینوں میں سے تین چوتھائی اب 10 کیمپوں میں رکھے گئے ہیں جن میں 12 فیصد کے رمادی، 11 فیصد فلوجہ اور 4 فیصد صوبہ الانبار میں ہیں۔

رپورٹ میں مزید آیا ہےکہ (جون 2019 سے اگست 2020) کے درمیان کی مدت کے لیے پچھلی سالانہ رپورٹ کے مقابلے میں واپس آنے والے مہاجرین کی تعداد 10 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button