مشرق وسطی

اردن میں ایران و سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کا آغاز

شیعیت نیوز: اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے عمان میں ایران و سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کی خبر دی ہے۔

اردنی سرکاری خبررساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق آج عمان میں ایران و سعودی عرب کے درمیان وقوع پذیر ہونے والی پہلی مذاکراتی نشست اختتام پذیر ہو گئی جس کا میزبان اردن کا عرب سکیورٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (The Arab Institute for Security Studies) تھا۔

پیٹرا کے مطابق منعقد ہونے والی سکیورٹی مذاکرات کی نشست میں دوطرفہ احترام کی فضاء حاکم تھی جبکہ اس دوران میزائل خطرے اور لانچنگ سسٹمز میں کمی اور دوطرفہ اعتماد کی فضاء میں توسیع؛ خصوصا ایرانی جوہری پروگرام اور جوہری ایندھن سمیت دوسرے امور میں باہمی تعاون کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شاہی خاندان آل سعود کی اسلام دشمن اور فحش پالیسیوں کے خلاف غیور پاکستانی مسلمانوں کےصبرکا پیمانہ لبریز

اس موقع پر عرب سکیورٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ایمن خلیل کا کہنا تھا مذکورہ مذاکراتی نشست پر حاکم باہمی احترام کی فضاء؛ باہمی تعلقات کی توسیع اور خطے کے استحکام میں اضافے پر مبنی دونوں فریقوں کے سنجیدہ ارادے کو ظاہر کرتی ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ دونوں جوانب سے پیش کی جانے والی آراء پر غور کے لئے مستقبل قریب میں مزید نشستیں بھی منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی شاہی حکومت عرصۂ دراز سے قید سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کرے، ہیومن رائٹس واچ

واضح رہے کہ سعودی عرب و ایران کے درمیان شروع ہونے والا یہ مذاکراتی عمل خطے میں وقوع پذیر ہونے والی تازہ مثبت تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی کوشش ہے کہ وہ یمنی جنگ سمیت خطے کے متعدد مسائل کو میدان میں ملنے والی قریب الوقوع شکست سے قبل ہی تہران کے ساتھ گفتگو کے ذریعے حل کر لے درحالیکہ ایران و سعودی عرب کے درمیان قبل ازیں بھی مذاکرات کے 4 دور انجام پا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button