قطر پر صہیونی جارحیت کے باوجود اسرائیل سے تعلقات کیوں برقرار ہیں؟ ناصر عباس شیرازی

19 ستمبر, 2025 14:14

شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران بھی صہیونی قابض ریاست نے نہتے فلسطینی عوام پر وحشیانہ اور جارحانہ حملے جاری رکھے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کانفرنس سے کوئی نتیجہ اخذ نہ کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں : سید اسد عباس نقوی کی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اجلاس میں شرکت

انہوں نے مزید کہا کہ قطر پر صہیونی جارحیت کے باوجود مسلمان ممالک نے اب تک اسرائیل کے ساتھ اپنے رسمی تعلقات منقطع نہیں کیے، جو امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ مسلم ممالک کی یہ کمزوری اور مجرمانہ خاموشی فلسطین کاز کے ساتھ سنگین غداری ہے۔

5:37 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔