اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی شاہی خاندان آل سعود کی اسلام دشمن اور فحش پالیسیوں کے خلاف غیور پاکستانی مسلمانوں کےصبرکا پیمانہ لبریز

یہی نہیں بلکہ سعودی قومی پرچم جس پر کلمہ طیبہ لاالاالله محمدرسول الله درج ہے کے نیم عریاں لباس بنا کر رقاصاؤں کو پہناکر نا محرموں کے سامنے نچوایا جارہاہے

شیعیت نیوز: سرزمین مقدس حجاز پر قابض سعودی شاہی خاندان آل سعود کی اسلام دشمن اور فحش پالیسیوں کے خلاف غیور پاکستانی مسلمانوں کےصبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا۔#آل_سعود_گستاخ_اسلام کے عنوان سے ہیش ٹیک پاکستانی ٹوئٹرصارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی خوشنودی کی خاطرسعودی حکومت کے خلاف ِ شریعت اقدامات سے دل برداشتہ اور خائف غیرت مند پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپنا غصہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نکال دیا۔

ہزاروں سوشل میڈیا صارفین جن میں ہر مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے نے #آل_سعود_گستاخ_اسلام کے عنوان سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں پیغامات کے ذریعے سعودی خائن اور اسلام دشمن حکومت سے اپنی بھرپورنفرت کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت انتظامی معاملات پر اپنی گرفت کھوچکی ہے، عوام کو اب جھوٹے وعدوں پر مزید بہلایا نہیں جاسکتا، علامہ باقر زیدی

ذرائع کے مطابق سرزمین وحی وکعبہ پر قابض خاندانِ آل سعود کی جانب سے احکام الہیٰ اورتعلیمات محمدی ؐ کی مسلسل خلاف ورزی اور توہین کا سلسلہ جاری ہے ، ولی عہد محمد بن سلمان کے اعلان کے مطابق سعودی عرب وژن 2030 کے تحت ماڈرن ازم کو فروغ دے رہا ہے۔ اس سلسلےمیں سعودی دارالحکومت میں ریاض سیزن کے نام پر فحاشی وعریانی کے فروغ کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

پہلے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا گیا بعد ازاں متحدہ عرب امارات کی طرح دنیا بھرکے عیاش اور شراب وشباب کے رسیا افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے نائٹ کلبز،سینما ہالزاور سمندری تفریحی مقامات کھولے گئے۔

اب حد تو یہ ہوگئی ہے کہ کنسرٹ کے نام پر مغربی ممالک اور بھارت سے رقاصاؤں کو سرزمین مقدس پر دعوت دیکر بلایا جارہا ہے اور ان کے نیم برہنہ لباس میں رقص کے عوامی اجتماعات منعقد کیئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں ندیم سرور بمعہ پسران دوبرس بعد پاکستان پہنچ گئے

یہی نہیں بلکہ سعودی قومی پرچم جس پر کلمہ طیبہ لاالاالله محمدرسول الله درج ہے کے نیم عریاں لباس بنا کر رقاصاؤں کو پہناکر نا محرموں کے سامنے نچوایا جارہاہے، اب تک اس بے شرمی اور بے حیائی کے خلاف اگر کسی ملک کے غیرت مند مسلمانوں نے صدائے حق بلند کی ہے تو وہ پاکستان ہے، پاکستان کے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان توہین آمیز اورشرمناک اقدامات کے خلاف ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے آل سعود کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button