اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کو تہران کی طرز پر ترقی یافتہ شہر دیکھنے کا خواب

عمران خان نے کہا ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی جب خوش حال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کا بلدیاتی نظام تہران کی طرح ہونا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں، ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ تہران اور لندن کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیے اور لندن کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصبوں میں تیزی اس بات کی غماز ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل انتہائی روشن اور تابناک ہے، آغا علی رضوی

عمران خان نے کہا ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی جب خوش حال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، پاکستان کے لیے کراچی کو خوشحال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے ملتا ہے لیکن اسے کچھ نہیں ملا ، کراچی کو 60 سال سے دیکھ رہا ہوں ، اس روشنیوں کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے کیونکہ کبھی بھی کراچی کے انتظامی نظام پر توجہ نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: نشان حیدرپانے والے وطن عزیز کے مایہ ناز شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں

شہر قائد کے حوالے سے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایران کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ عالمی طاقتوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود ایران کا دارالحکومت تہران ایک جدید ترین شہر ہے۔ یہ شہر سالانہ 50 کروڑ ڈالر اکٹھا کرتا ہے لیکن کراچی مشکل سے 2 کروڑ ڈالر بھی اکٹھا نہیں کرتا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ لندن اور تہران کی طرح کراچی کو بھی خود مختاری دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button