اہم ترین خبریںپاکستان

صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصبوں میں تیزی اس بات کی غماز ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل انتہائی روشن اور تابناک ہے، آغا علی رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سے گندم کے ایشیو سمیت کسی بھی عوامی مسئلے پر عوام مخالف فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شغرتھنگ روڈ پر سکردو پورشین اور دوسری طرف سے استور پورشین پر باقاعدہ کام کا آغاز کرانے کے لیے سیکشن فور کی منظوری وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا بڑا کارنامہ ہے۔ اس منصوبے پہ اتنے مختصر وقت میں شروعات کرانے پر وزیراعلیٰ خالد خورشید اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نشان حیدرپانے والے وطن عزیز کے مایہ ناز شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں

اس منصوبے پر نہ صرف حلقہ دو کے عوام بلکہ پورے بلتستان ریجن کے عوام صوبائی حکومت کے شکرگزار ہیں اور عوام کو اس بڑے منصوبے پر کام کی شروعات کے لیے اٹھائے گئے اقدام پر مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔ اس سے شغرتھنگ سوق کچورا اور حلقہ دو کے علاوہ بلتستان بھر کی سیاحت میں بے پناہ ترقی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل قرار دینا اور اس کے ساتھ ساتھ زمینی راستوں پہ تندہی سے کام کرنا اس بات کا غماز ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل انتہائی روشن اور تابناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں نیم برہنہ رقاصاؤں کے درمیان کلمہ طیبہ کی توہین ،نام نہاد عاشقان رسولؐ کی غیرت سو گئی

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سے گندم کے ایشیو سمیت کسی بھی عوامی مسئلے پر عوام مخالف فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔ امید ہے حالیہ گندم کرائسز کو فوری حل کرکے پیدا ہونے والے عوامی خدشات کو فوری دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی کوششوں سے وزیراعظم پاکستان کا متوقع دورہ بھی انتہائی مستحسن عمل ہے۔ جس سے خطے کی ترقی و تعمیر پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button