دنیا

جرمنی میں یمن کے خلاف امریکی حمایت یافتہ جارحیت کے جرائم کی مذمت

شیعیت نیوز: جرمنی میں یمنیوں نے جارحیت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔ جس میں یمن کے خلاف امریکی حمایت یافتہ جارحیت کے جرائم کی مذمت کی گئی۔

جرمنی کی ریاست شلس وِگ ہولسٹے میں یمنی کمیونٹی نے ایک اجتماع کا اہتمام کیا۔

کمیونٹی نے یمن میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے کی مذمت کی جو کہ جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

احتجاجی مظاہرے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یمنی عوام پر امریکی حمایت یافتہ جارحیت ختم کرنے اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایسے جرائم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی کی مذمت کی۔

بیان میں اتحادی ممالک اور امریکی حمایت یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کو یمنی عوام کے مصائب کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات آج سے پھر شروع

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے یمن پر جارحیت کے سلسلہ میں سعودی جارحوں کی حمایت پر تاکید کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم سعودی عرب میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہیں جن پر حوثیوں نے حملہ کیا ہے اور ان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں نیز اس ملک کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

پرائس نے کہاکہ ہمارے خصوصی ایلچی اپنے اقوام متحدہ کے ہم منصب ہانس گرنڈبرگ کے ساتھ مل کریمن میں سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی ترجیحات کو حل کرنے کے مقصد کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے بلکہ انصاف پسند تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جنگ امریکہ کے اشاروں پر اور اسی کی حمایت سے شروع ہوئی ہے ورنہ جارح ممالک میں اتنی ہمت نہیں تھی۔

یہی وجہ ہے جب بھی یمنی اپنے دفاع میں کوئی کارروائی کرتے ہیں تو امریکہ سمیت پورے مغربی میڈیا میں ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے اور انسانی حقوق کی دہائیاں دی جانے لگتی ہیں جبکہ جارح ممالک پچھلے چھ سال سے اس غریب عرب ملک پر ہر طرح کا ظلم روا رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں ہزاروں کی تعداد میں تو صرف بچے شہید ہوئے ہیں تاہم کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button