سعودی عرب

ایران سے متعلق الجزیرہ کے اینکر جمال ریان کا ٹوئٹ، سعودی شہزادہ ناراض

شیعیت نیوز: قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے اینکر جمال ریان نے ٹوئیٹ کیا کہ بعض عرب ممالک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد صرف ایران ہی فلسطین کی حمایت کرنے والا اور اس حکومت کے وجود کے لیے خطرہ رہ گیا ہے، اس سے سعودی شہزادے ناراض ہوگئے۔

یرنا کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کے فلسطینی اینکر نے عرب ممالک کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ موجودہ دور میں صرف ایران ہی فلسطین کی حمایت کرنے والا اور اس حکومت کے وجود کے لیے خطرہ رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل سے مایوس ہوکر عربوں کا ایران کی طرف رخ، تجزیہ کار عطوان

اینکر جمال ریان کے اس ٹوئیٹ کے سعودی شہزادے سطام بن خالد آل سعود نے ان کی اس بات کو برداشت نہیں کیا بلکہ ایران پر عراق، شام، یمن اور فلسطین کی حمایت کا الزام بھی لگا ڈالا۔

یاد رہے کہ اینکر جمال ریان نے تین دن پہلے ایرانو فوبیا کے جواب میں ٹوئیٹ کیا کہ ایران نے فلسطین پر قبضہ نہیں کیا، نہ فلسطین کا نام تبدیل کیا، فلسطینی بچوں کو قتل نہیں کیا، نہ فلسطینی عوام کو بے گھر کیا اور نہیں ہی فلسطین میں درخت اور مکانات تباہ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور آرمی چیف غیر آئینی جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں، علامہ حافظ ریاض نجفی

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صیہونی حکومت ہے جس نے ان کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

اس کے بعد ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ غاصب حکومت ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہی ہے کیونکہ یہ واحد ملک ہے جو نے بعض عرب ممالک کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد بھی اس غاصب حکومت کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button