کوئٹہ، بچیوں کا اغواء،ایم ڈبلیوایم رہنماوسابق وزیر قانون آغا رضا کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات
شیعیت نیوز: مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سابق صوبائی وزیر قانون آغا رضا اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن ذوالفقار علی نے آج کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے حالیہ ویڈیوز اور بچیوں کے اغواء کیس کے حوالے سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو سیرت طیبہ کی روشنی میں ایسا نسخہ تیارکرناہوگاجس سے جاہلیت کے آثار اور واقعات کا خاتمہ کیا جاسکے، علامہ ساجد نقوی
اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے سابق وزیر آغا رضا کو اب تک کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کیس کے چالان کے حوالے سے پولیس کی طرف سے مکمل پیشہ وارانہ کارکردگی کی یقین دہانی کرائی۔







