ترک صدر طیب اردگان کو بم سے مارنے کی کوشش ناکام
شیعیت نیوز: ترک سیکیورٹی فورسز نے صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
ترکی میں صدر طیب اردگان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا۔
ترک میڈیا کے مطابق پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی نصیبین شہر میں ہوئی، بم کو ناکارہ بنا کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر طیب اردگان کو بھی شرکت کرنی تھی۔
اردگان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی۔
یہ بھی پڑھیں : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو سخت ہدف تنقید بنایا
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، کے نیچے سے بم برآمد کیا گیا، جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
ترک میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترکی کے صدر کو بم سے اڑانے کی خبر ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب گزشتہ دنوں کے دوران ترکی سخت اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اس ملک کی کرنسی کی گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں لیرکی قدر44 فیصد کمی واقع ہوئی ۔
ترکی کے صدر نے گزشتہ 2 سال کے دوران اسٹیٹ بینک کے 3 سربراہوں کو تبدیل کیا۔ جبکہ ترک صدر نے چند روز قبل ترکی کے اقتصادی وزیر کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔







