ایرانی ایٹمی معاہدے کی کامیابی چاہتے ہو تو پابندیاں ہٹانا ہوں گی، چینی سرکاری اخبار

04 دسمبر, 2021 08:34

شیعیت نیوز: چین کے ایک سرکاری اخبار نے ویانا مذاکرات کے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایمانداری اور لچک کا مظاہرہ کریں جبکہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کی سرکاری اخبار چائنا ڈیلی نے اپنےاداریے میں لکھا ہے اس وقت جبکہ ایران اور 5+1 کے رکن ممالک کے درمیان پابندیوں کو ہٹانے اور جوہری معاہدے کو مشترکہ کمیشن کے فریم ورک کے اندر بحال کرنے کے مقصد سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم اگر معاہدے کو بحال کر نا ہے تو ایران پر سے پابندیاں ہٹانا پڑیں گی کیونکہ پابندیاں ہٹانا معاہدےکی بحالی کی کلید ہے جبکہ ویانا مذاکرات کے فریقین کو مذاکرات کی کامیابی کے لیے ایمانداری اور لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس مضمون کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران دونوں نے ایٹمی معاہدے کو زندہ رکھنے کی زیادہ خواہش ظاہر کی ہے جبکہ واشنگٹن کے 2018 میں اس معاہدے سے دستبرداری اور ایران پر یکطرفہ پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعداس معاہدےپر عمل کرنا مشکل ہوگیا تھا، تاہم مصنوعی تنفس کے ذریعہ اسے بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جاسوسی فرم کا امریکی حکام کے آئی فونز پر سائبر حملہ

چینی سرکاری اخبار نے پیر کو ویانا میں ہونے والی بات چیت کے تعطل کو توڑنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام فریقوں کی جانب سے امید کی علامت قرار دیا، تاہم اس مثبت سوچ کو جشن میں بدلنے کے لیے دونوں فریقوں (ایران اور امریکہ) کو ایک دوسرے کے خدشات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ وہ آدھے راستے کو مل کر مکمل کر سکیں۔

دوسری جانب روس کے لئے جاسوسی کرنے کے شبہے میں برطانوی شہری کو جرمنی سے بے دخلی کا سامنا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے سابق ملازم پر روسی انٹیلی جنس سروس کو دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ہے، جسے اب برطانیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

جرمن اور برطانوی حکام کی مشترکہ تحقیقات کے بعد برطانوی شہری کو اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ ڈیوڈ ایس نامی شخص نومبر 2020ء سے پیسوں کے عوض روسی انٹیلی جنس سروس کو معلومات فراہم کر رہا تھا۔

12:20 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔