مقبوضہ فلسطین

نومبرمیں اسرائیلی فوج کے فلسطینی صحافیوں پر 30 حملے، 8 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطینی صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ نومبر میں فلسطین میں میڈیا کی آزادیوں اور صحافیوں کے خلاف 86 سے زیادہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔

ان میں 73 اسرائیلی خلاف ورزیاں جب کہ فلسطینی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں صحافیوں اور آزادی صحافت کے خلاف 13 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

فلسطین میں آزادی صحافت کے حوالے سے کمیٹی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے 30 صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز پر حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافیوں کو مختلف شکلوں سے نشانہ بنایا۔ ان میں دھاتی گولیوں کا استعمال، زہریلی گیس کے بموں سے حملے، صوتی بم، زہریلی مرچ گیس کا استعمال، گھسیٹنا، لاٹھیوں اور رائفل کے بٹوں سے مارنا، اور زبانی بدسلوکی جیسے حربے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قابض حکام نے آٹھ سے زائد صحافیوں کو گرفتار، طلب اور حراست میں لیا۔

قابض فورسز اور آباد کاروں نے صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا۔ صحافیوں کی کوریج میں رکاوٹیں ڈالنے اور روکنے کے 24 سے زائد واقعات درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بیروت کے اسنائپرز کی شناخت امریکی سفارت خانے کے ملازم کے طور پر ہوئی

دوسری جانب بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران کے کم سے کم آٹھ فلسطینی گرفتارکرلیے گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کےدوران شہر کے مشرقی حصے میں عیسویہ کے مقام سے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کرلیا۔ اس کی شناخت خلیل عودہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران نزار ابو الھیجا، ثائر ابو قطنہ کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں تلاشی کے دوران سابق اسیر طلال ابو عصبہ کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران ابراہیم ابو صفیہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

نابلس میں تلاشی کے دوران عدی محمود حننی کو اس کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا۔

الخلیل کی جانب سے تلاشی کے دوران محمود جبر بحیص اور اذنا کے مقام سے رضوان فرج اللہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button