سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ساتھ بیلنس پالیسی کے تحت بےگناہ شیعہ نوجوان بھی گرفتار

29 نومبر, 2021 11:09

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CDT ) کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی ، ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردوں سمیت بےگناہ شیعہ نوجوان بھی گرفتار کرلیئے گئے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیس آپریشنز کئے، مختلف اضلاع میں 29 آپریشنز کے دوران 30 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، اور ان کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کا دورہ سکردو، ایم ڈبلیوایم قائدین کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے، اور ان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار دہشت گردوں میںسعودی نواز دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے علاوہ چند شیعہ نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں سی ٹی ڈی نے بیلنس پالیسی کے تحت گرفتار کیا ہے ۔

1:28 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔