اہم ترین خبریںعراق

عراق، دیالہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ٹاسک فورس کے 6 اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ میں ہونے والے بم دھماکے میں ٹاسک فورس کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر احمد العزاوی نے اس بم دھماکے کے بارے میں کہا کہ یہ بم دھماکہ بعقوبہ کے شمال مشرق کے علاقے العبارہ میں ٹاسک فورس کے جوانوں کے راستے میں ہوا۔

یہ دھماکہ ایسے میں ہوا کہ جب جعمرات کے روز دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں سے بھرے 3 خفیہ گوداموں سے بھاری مقدار میں جدید قسم کے ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر کے بغداد کو بڑی تباہی سے بچایا تھا۔ داعش نے ان ہتھیاروں سے دہشت گردانہ کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، 28 نومبر کو شاہراہ فیصل سے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا اعلان

عراق میں داعش دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button