دھوکے باز سعودی ولیعہد بن سلمان نے عمران حکومت کو پھر ماموں بنادیا
واضح رہے کہ یہ 3 ارب ڈالر صرف اسٹیٹ بینک میں اس لیے رکھے جارہے تھے کہ پاکستانی معیشت کو سہارا مل سکے اور حکومت پاکستان کو یہ رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

شیعیت نیوز:دھوکےباز سعودی ولیعہد بن سلمان نے عمران حکومت پھر ماموں بنادیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے والی امداد کی رقم آج تک پاکستان نہ پہنچ سکی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خود ساختہ پاکستانی سفیر و سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک مرتبہ پھر حکومت پاکستان کو ہرے بھرے خواب دکھا کر چونا لگادیا۔ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر رکھے جائیں گے جبکہ حکومت پاکستان نے بھی خوشی مناتے ہوئے تمام میڈیا چینلز اور کانفرنسوں میں سعودی عرب کے گن گانا شروع کردیے تھے لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، 28 نومبر کو شاہراہ فیصل سے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا اعلان
جس طرح سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان پورا نہ ہوسکا بالکل اس ہی طرح پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان بھی اب تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ یہ 3 ارب ڈالر صرف اسٹیٹ بینک میں اس لیے رکھے جارہے تھے کہ پاکستانی معیشت کو سہارا مل سکے اور حکومت پاکستان کو یہ رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔