فلسطینی استقامتی محاذ کا جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

27 نومبر, 2021 10:43

شیعیت نیوز: فلسطینی استقامتی محاذ نے اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا ہے کہ استقامتی محاذ نے اپنی عسکری صلاحیتوں کی توسیع کے لئے تجربے کے طور پر میڈیٹیرین سی کی جانب چار جدید میزائل فائر کئے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ استقامتی محاذ ، صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مقابلہ آرائی اور دشمن کو اپنی آمادگی کا پیغام دینے کے لئے غزہ کے ساحلوں پر میزائلی تجربے کرتا رہے گا۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی قدس بریگیڈ نے جنوری2021 میں فلسطینی استقامتی گروہوں کی الرکن الشدید نامی فوجی مشقوں کے اختتام کے دو روز بعد اپنے جدید ترین میزائلوں کا ویڈیو جاری کیا تھا۔

چند مہینے پہلے فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے رہنما فتحی حماد نے بھی اعلان کیا تھا کہ فلسطینی استقامتی محاذ نے سیف القدس نامی 12 روزہ جنگ میں صیہونی جارحیت بند ہونے کے بعد ہی جدید میزائل بنانے کا کام شروع کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عرب حکمرانوں کی بیت المقدس کے ساتھ غداری سب پر آشکار ہوگئی ہے، سربراہ حسن نصر اللہ

فتحی حماد نے زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی روکنے کے لئے حماس کی فیکٹریوں میں ہزاروں میزائل تیار کر لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی جیل میں صیہونی جیل انتظامیہ کا وحشیانہ تشدد سہنے کے بعد بالآخرمقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی محمد حسین کی گذشتہ روز رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

قابض صیہونی عدالت میں اسیرکے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں شریک ہونے اورآبادکاروں کی بستیوں میں شر پسندانہ اقدامات کے الزامات کی پاداش میں جیل انتظامیہ بد ترین تشدد کر تی رہی اور اسے تنگ و تاریک زندانوں میں کئی ہفتوں تک قید رکھا گیا ۔

رہائی کے بعد فلسطینی نے اپنے اہل خانہ سے 2 برس ایک ماہ بعد ملاقات میں بتایا کہ اسے قید کے دوران مختصر خوراک دی جاتی رہی اور بیمار ہونے کی صورت میں کسی قسم کی طبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تھی۔

7:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top