عالمی دہشتگرد تنظیم طالبان سے چرس خریدنے کےملینزڈالر معاہدےکرنے والی آسٹریلوی حکومت نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گردقرار دےدیا

25 نومبر, 2021 13:54

شیعیت نیوز: عالمی دہشت گرد تنظیم طالبان سے چرس خریدنےکے ملینزڈالر کے معاہدے کرنے والی آسٹریلوی حکومت نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے لبنان کی معروف سیاسی و استقامتی جماعت حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جس پر خود حزب اللہ اور خطے کی دیگر استقامتی تنظیموں نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر داخلہ کارن اینڈروز نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ اُن کے ملک نے لبنان کی تنظیم کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کے اس بیان پر حزب اللہ لبنان نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے کہنے پر کینمبرا حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد صیہونی دہشت گردی، قتل اور تباہی پر مبنی اس کی پالیسیوں کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کی امارات اسلامیہ کا اسٹریلوی کمپنی سے بھنگ کی کاشت کا معاہدہ

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ذریعے حزب اللہ کو دہشت گرد گرداننے سے اس کے باشرف اور وفادار جوانوں کے جذبہ ایثار و حریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی اور آسٹریلیا کے اس فیصلے سے صیہونی دشمن کے مقابلے میں حزب اللہ کو حاصل اپنے دفاع کے فطری و قانونی حق پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آسٹریلوی حکومت کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ سے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جہاد اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ہمیشہ صیہونی غاصبوں کی جارحیت کے مقابلے میں اپنے قانونی اور فطری فرائض پر عمل کیا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے آسٹریلیا کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انصار اللہِ یمن کے بیان میں آیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سلسلے میں آسٹریلیا کا یہ فیصلہ غاصب صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انصار اللہ نے سبھی عرب اور مسلم اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف مجرمانہ اقدامات کی مذمت میں آواز اٹھائیں۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ، لبنان میں ایک فلاحی، سماجی، ثقافتی، سیاسی اور استقامتی تنظیم ہے جسے عوام میں خاصی محبوبیت حاصل ہے اور حال ہی میں اُس نے ملک کو مغربی ممالک منجملہ امریکہ کے ایجاد کردہ ایندھن کے بحران سے نجات دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

11:43 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔