اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے پیغام

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ رضاکار فورس (بیسج) کے جوان ملک کے تمام مسائل حل کرنے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ بسیجی جوان (رضاکار فورس) ماضی کی نسل کی مانند امام خمینی (رح) کے محبوب فرزندوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ تمام بسیجی اور رضاکار جوانوں کو اپنی قدر و منزلت کو سمجھنا ہو گا اور انھیں جان لینا چاہئے کہ وہ دانش و خردمندی، بلند عزم و حوصلے اور صحیح اندیشی کے ساتھ اور خدائے دانا و توانا پر اعتماد و یقین کر کے ملک و قوم کے عام مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور ایرانی قوم کا اس بارے میں کئی عشروں کا تجربہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے ایران جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 2 افراد شہید ،12 زخمی

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے پانچ آذر تیرہ سو اٹھاون ہجری شمسی مطابق چھبیس نومبر سن انیس سو اناسی عیسوی کو ملک میں عوامی رضاکار فورس ’بسیج‘ تشکیل دینے کا فرمان جاری کیا تھا۔

گذشتہ چار عشروں کے دوران ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج نے نہ صرف فوجی و دفاعی شعبوں میں ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا دفاع کیا بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ہمیشہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے ایک اہم مرکز کی حیثیت سے ملک میں ’بسیجی افکار‘ کے فروغ میں حاصل ہونے والی کامیابی نے اس عوامی رضاکار فورس کو علاقے کی دیگر اقوام کے لئے ایک بہترین نمونۂ عمل میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button