اہم ترین خبریںمشرق وسطی

جانے پہچانے ممالک عالمی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، بسام صباغ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شام میں برسرپیکار عالمی دہشت گرد تنظیموں کو ملنے والی تسلیحاتی امداد سے پردہ اٹھایا ہے۔

اپنے خطاب میں بسام صباغ نے دہشت گرد تنظیموں کو اسلحے کی عدم ترسیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جانے پہچانے ممالک گذشتہ 10 سالوں سے شام میں برسرپیکار داعش و جبہۃ النصرہ سمیت تمام عالمی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کو انواع و اقسام کا اسلحہ فراہم کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کا بحران اس قدر طول پکڑ گیا ہے جس کی قیمت شامی شہری اپنی جانیں دے کر چکا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ بعض جانے پہچانے ممالک کی جانب سے ان دہشت گرد تنظیموں کو اسلحے کی خریداری کے لئے مالی امداد بھی دی جا رہی ہے جس کا مقصد شام سمیت مختلف ممالک کا امن و امان خراب کرنا ہے جبکہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں طالبان فورس کے دو اہلکار زخمی

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے لئے چھوٹے و ہلکے ہتھیاروں تک آسان رسائی ہی بین الاقوامی امن و امان و استحکام کے لئے اصلی خطرہ ہے جبکہ بعض ممالک کے اس گھناؤنے اقدام نے غیر فوجی افراد خصوصا خواتین و بچوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے ایک مرتبہ پھر شام پر ہوائی حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ شب شام کے مرکزی صوبے حمص کے چند ایک مقامات پر میزائل داغے جنہیں شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی ہوا میں تباہ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت (اسرائیل) کی جانب سے مقبوضہ گولان ہائیٹس سمیت لبنانی فضای حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاہے بگاہے شام پر ہوائی حملے کئے جاتے ہیں جن میں سے اکثر کو شامی ہوائی دفاع کی جانب سے ناکام بنا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button