اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملے میں غاصب صیہونی ہلاک، چار زخمی

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز ایک فدائی حملے کے نتیجے میں ایک غاصب صیہونی ہلاک اور کم سے کم چار زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے بتایا کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے باب السلسہ کےمقام پر چاقو سے حملہ کرکے ایک غاصب صیہونی کو ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی کی عمر تیس سال کے درمیان ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں  ہوسکا کہ آیا ہلاک ہونے والا شخص اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار تھا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت واپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھاپائی جمہوریت اورملک و قوم کیلئے نیک فال نہیں ہے، آغا حامد موسوی

ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کےانسپکٹر جنرل کوبی شبتائی کا کہنا پولیس اس فدائی حملے کے دیگر اسباب اور محرکات کی تحقیقات کررہی ہے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق ’کے اے این‘ کے مطابق حملہ آور نے یہودیوں کا مذہبی لباس پہن رکھا تھا۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو دیسی ساختہ بندوق سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ اسے باب العامود کے قریب ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور مجلس وحدت مسلمین نے این اے 133 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کیوں کی؟؟

دوسری طرف عبرانی ٹی وی چینل ’7‘ کی ویب سائٹ کے مطابق کل اتوار کو یافا میں ایک فلسطینی نوجوان کی طرف سے چاقو کے وار کے نتیجے میں ایک اسرائیلی زخمی ہو گیا۔

عبرانی چینل نے بتایا کہ 67 سالہ اسرائیلی کو معمولی زخم آئے ہیں اور اسے علاج کے لیے لے جایا گیا تھا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی کہ ایک 18 سالہ فلسطینی جس کے پاس جینن کا ورک پرمٹ نہیں ہے۔ اس نے اسے چاقو مارا تھا۔ چینل کے مطابق شبہ ہے کہ یہ کارروائی ’’قوم پرستی  کےپس منظر‘‘ میں کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button