حشد الشعبی کی صوبے کرکوک میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی

شیعیت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے کرکوک کو داعش کے بچے ہوئے عناصر سے پاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔
بغداد الیوم کے مطابق، عراقی فورس نے سنیچر کے روز صوبے کرکوک میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کئے اس کارروائی میں داعش کے دو دہشت گرد گرفتار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت واپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھاپائی جمہوریت اورملک و قوم کیلئے نیک فال نہیں ہے، آغا حامد موسوی
یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ دن پہلے عراقی پولیس نے صوبے نینوا میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران داعش کے اسلحے کے گودام سے بڑی مقدار میں راکٹ برآمد کئے تھے۔
عراق میں تین سال تک داعش کے خلاف کارروائی کے بعد 2017 میں عراقی حکومت نے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا، لیکن اس گروہ کی سلیپنگ سل کے عناصر ابھی بھی صوبے دیالا، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد میں موجود ہیں۔
عراقی فورسز ان علاقوں سے داعش کے پوری طرح صفائے کی کوشش کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف پرسر پیکار ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی، اپنے ملک کی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور وہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں شامل ہے اور خاص طور سے داعشی عناصر کے خلاف وہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔