مقبوضہ فلسطین

برطانوی حکومت کا فیصلہ فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت کا تسلسل ہے، حماس

شیعیت نیوز: جمعہ کی شام اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ نے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے برطانوی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ حماس اس فیصلے کی مذمت کرنے اور اسے فلسطینی قوم اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق کے خلاف جارحیت کے تسلسل قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ وہ اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے پرغور کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکام کا فلسطینی شہید امجد ابو سلطان کا جسد خاکی ورثا کو دینے سے انکار

اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے برطانیہ اپنے پرانے جرم پر قائم ہے۔ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے تاریخی گناہ پر معافی مانگنے اور درست کرنے کے بجائے خواہ وہ منحوس بالفور اعلامیہ ہو، یا برطانوی مینڈیٹ (قبضہ) جس نے فلسطینی سرزمین کو اسرائیل کے حوالے کیا تھا۔ صیہونی تحریک مظلوموں کی قیمت پر جارحین کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نہتے فلسطینی بچے کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل سنگین جرم ہے، اسلامی تعاون تنظیم

اسلامی مزاحمتی تحریک ’حماس‘ نے مزید کہا کہ مسلح مزاحمت سمیت تمام دستیاب ذرائع سے قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کرنا بین الاقوامی قانون میں مظلوم لوگوں کا ایک حق ہے۔ مقامی آبادی کو قتل کرنا، انہیں زبردستی بے گھر کرنا، ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور انہیں قید کرنا دہشت گردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کلبھوشن کے گھروالوں کومعلوم ہے کہ وہ پاکستان کی کس جیل میں ہے لیکن شیعہ جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کا کوئی اتاپتہ معلوم نہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کا، جن میں زیادہ تر بچے ہیں کا 15 سال سے زائد عرصے سے محاصرہ دہشت گردی بلکہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button