محمد بن سلمان کی رہائش گاہ پر یمنی فوج کا مشترکہ فضائی حملہ
شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی رہائش گاہ پر یمنی فوج اور انصار اللہ نے مشترکہ فضائی حملہ کیا ہے۔
یمن پر جنگ تھوپنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رہائش گاہ پر یمنی فورسز کی فضائی کارروائی کی خبر موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق معاون خصوصی وزیر اعظم وپی ٹی آئی کے رہنمازلفی بخاری کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات
العہد الجدید ویب سائٹ کے مطابق، یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ نے سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک کے ’نیوم‘ شہر میں محمد بن سلمان کی رہائش گاہ پر ابھی حال ہی میں مشترکہ فضائی حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، محمد بن سلمان کی رہائش گاہ کے چاروں طرف نصب پیٹریئٹ میزائل سسٹم یمنی فورسز کے حملے کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ یمنی فورسز کی اس کارروائی کی ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہو پائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کےغدار متحدہ عرب امارات کےخائن حکمرانوں کا ایک اور شرمناک اقدام سامنے آگیا
خیال رہے کہ محمد بن سلمان نے گذشتہ ہفتے نیوم شہر کے دورے سے قبل اس شہر میں ’Oxagon‘ نامی صنعتی قصبے کی تعمیر کے اعلان کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ یہ شہر دنیا کا سب سے بڑا فلوٹنگ صنعتی کامپلیکس ہوگا اور یہ سعودی عرب کی علاقائی تجارت کے اضافے میں بڑا رول ادا کرے گا۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس انصار اللہ کی ہوائی کارروائی بتا رہی ہے کہ بن سلمان اپنے بقول نئے اور پیشرفتہ شہر نیوم میں بنے اپنے محل کے اندر بھی اب محفوظ نہیں رہے ہیں۔







