عراق

عراق میں ترکی کی فوجی چھاؤنی پر چار میزائلوں سے حملہ

شیعیت نیوز: عراق میں ترکی کی فوجی چھاؤنی پر چار میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی صابرین نیوز کے مطابق موصل کے شمال مشرق میں واقع زلیکان ترکی کی فوجی چھاؤنی پر چار میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل سات نومبر کو بھی ترکی کی اسی فوجی چھاؤنی کو سات کاٹیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جارح ممالک کے خلاف سرگرم عراق کی بعض مزاحمتی قوتیں حرکت میں آگئی ہیں اور انہوں نے امریکہ سمیت دیگر تمام جارح ممالک کو اپنے ملک سے باہر کھدیڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر فاسق حکمران کے گھٹن زدہ دور میں خاندان نبوت ہی وہ واحدگھرانہ تھا جس کی آغوش میں دین پرستوں کو اطمینان و حوصلہ ملتا، علامہ راجہ ناصرعباس

عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں پر روزانہ کی بنیادوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں اور اب ترکی کے اڈوں پر بھی حملوں کی خبریں موصول ہونے لگی ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ڈبلیو پی کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے عراق میں غیر قانونی طور پر موجود رہا ہے اور عراقی حکومت اور دیگر ممالک ترکی کی اس جارحانہ موجودگی کی بارہا مذمت کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی سائبر گروپ کا اہم اسرائیلی تنصیبات پر کامیاب حملہ، بڑی مقدار میں حساس ڈیٹا ہتھیا لیا

حال ہی میں عراقی صدر برہم صالح کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ملک کے شمالی علاقوں میں ترکی کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ترکی مسلسل حملے عراق کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کے منافی ہونے کے ساتھ ساتھ واضح طور پر عالمی ضابطوں اور ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button