دنیا

ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن کی بائیڈن حکومت کو گرانے کی دھمکی

شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے بائیڈن حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے جن پر امریکہ کے قانونی اداروں کی توہین کا الزام ہے، بائیڈن حکومت کو گرانے کی بات کہی ہے۔

اسٹیو بینن نے پیر کے روز واشنگٹن میں پلیس تھانے میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں یہ بات کہی۔

اسٹیو بینن نے جنہیں امریکی کانگریس پر حملے پر وضاحت کے لئے کانگریس میں طلب کیا گیا تھا اور وہ وضاحت دینے کے لئے کانگریس میں حاضر نہیں ہوئے، پیر کے روز واشنگٹن میں پولیس کے سامنے تسلیم ہو گئے۔ ان کو امریکہ کے قانونی اداروں کی توہیں کے الزام کا سامنا ہے۔

اسٹیو بینن جیسے ہی کالے رنگ کی ایک کار سے واشنگٹن میں فیڈرل پولیس کے دفتر پہونچے، کچھ نامہ نگاروں اور صحافیوں نے انہیں گھیر لیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کوتاہ گفتگو میں کہا کہ ہم بائیڈن حکومت کو گرا کر رہیں گے۔

بینن کو امریکہ کے قانونی اداروں کی توہین کرنے پر ایک ماہ سے لے کر ایک سال تک کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کا پہلا مشترکہ اجلاس

دوسری جانب چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائيڈن کے ساتھ گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے روابط کو ضروری بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں اور پر امن طریقے سے رہیں۔

ورچوؤل طریقے سے ہوئی اس ملاقات و گفتکو میں چینی صدر نے کہا کہ کورونا اور ماحولیات جیسے بین الاقوامی چیلنجوں کا تقاضا ہے کہ چین و امریکہ آپس میں تعاون کریں اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اس گفتگو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ چین اور امریکہ کے سربراہ کی حیثیت سے طرفین کو اس طرف سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ تعلقات اعلانیہ ٹکراؤ کی سمت جانے نہ پائیں کیونکہ دونوں ملک اپنی عوام اور دنیا کے سامنے جوابدہ ہیں۔

بائیڈن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: میں چینی صدر کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں تاکہ دونوں ملک کے درمیان مقابلہ آرائی کو ذمہ دارانہ طور پر ہینڈل کروں۔ مقصد یہ ہے جنپنگ کے ساتھ صریحی گفتگو کروں اور اس بات کی طرف سے اطمینان حاصل کروں کہ آپسی اختلاف ٹکراؤ کی سمت نہیں جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button