عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے باجوڑ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

15 نومبر, 2021 15:49

شیعیت نیوز: ملک دشمن دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ریاست کا نرم رویہ ، عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے پاکستان مین قدم جمانے شروع کردیئے ہیں۔

عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے پاکستان کے علاقے باجوڑ میں پولیس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، اس دھماکے میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر 15; Eduardo Anelli کا یوم شہادت،ایسا شہید جس کی پیشانی پر امام خمینی (رہ) نے بوسہ دیا

باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالصمد خان نے بتایا کہ یہ دھماکہ ہفتے کی صبح 10 بجے راغگان ڈیم کے قریب کیا گیا تھا۔ڈی پی او عبدالصمد خان نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیاتھا۔جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ دھماکہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب ریاست پاکستان ملک بھر میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کی قاتل کالعدم دہشتگرد جماعتوں سے مذاکرات کر کے انہیں عام معافی دے رہی ہے۔

10:44 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔